انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن کے سرائے نعمت خان و دیگر علاقوں میں چھاپے، ایک کلینک سیل، تین کو وارننگ

جمعہ 20 اپریل 2018 12:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ٹیم کے ہمراہ سرائے نعمت خان و دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر ایک کلینک سیل جبکہ تین کو وارننگ جا ری کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سعیدالرحمن اور انسپکٹر عارث الدین نے کچھی سوہا سرائے نعمت خان پسوال کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015ء کی خلاف ورزی پر ایک ہومیو کلینک کو سیل کر دیا جبکہ دیگر تین کلینکس کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر وارننگ دی اور کاغذات کی تجدید کی ہدایت کی۔ عوامی حلقو ں نے ہیلتھ کیئر کمیشن سے دور افتادہ علاقوں میں قائم غیر رجسٹرڈ کلینکس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔