حطار روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق

جمعہ 20 اپریل 2018 12:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) حطار روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حطار روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں حطار کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہو گیا جسے مقامی افراد اور پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :