فلاحی مرکز غازی کے زیراہتمام ’’بڑھتی ہوئی آبادی کے مضر اثرات اور منتخب نمائندگان کا کردار‘‘ پر خصوصی مکالمہ کا انعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 12:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی آفیسر سہیل عمران کی ہدایت پر فلاحی مرکز غازی کے زیراہتمام ’’بڑھتی ہوئی آبادی کے مضر اثرات اور منتخب نمائندگان کا کردار‘‘ پر خصوصی مکالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعجاز گھکھڑ، جنرل کونسلر سمیع الدین، سیکرٹری رضوان علی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بہبود آبادی کے رحمت شاہ اور ظہیر عباس نے شرکاء سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل بارے گفتگو کی اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ منتخب بلدیاتی نمائندگان سے محکمہ بہبود آبادی کے سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی جس پر نمائندگان نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروانے کے ساتھ ساتھ بہبود آباد ی کے سٹاف کی سرگرمیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :