علی محمد سرکار کا 22 واں سالانہ چار روزہ عرس سرائے نعمت خان میں شر وع ہو گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 12:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) علی محمد سرکار کا 22 واں سالانہ چار روزہ عرس سرائے نعمت خان میں شر وع ہو گیا، عرس 23 اپریل تک جاری رہے گا۔ اختتامی دعا گدی نشین بابر بشیر کرائیں گے۔ جمعہ کے روز محفل کا انعقاد کیا گیا، رات دو بجے غسل مبارک مزارشریف، چادر پوشی اور ابتدائی دعا گدی نشین بابر بشیر عرف ظہیرالدین نے فرمائی۔

(جاری ہے)

(آج) ہفتہ کو بعد نماز فجر ختم شریف، نعت خوانی اور علماء و مشائخ کے بیانات ہوں گے۔ مانکرائے اور دیگر مقامات سے ڈالیاں آئیں گی اور رات کو محفل سماع ہو گی۔ 22 اور 23 اپریل کو بھی ختم شریف، نعت خوانی، علماء و مشائخ کے بیانات، محفل سماع اور لنگرکا سلسلہ جاری رہے گا۔ اختتامی دعا گدی نشین صاحبزادہ بابر بشیر فرمائیں گے جبکہ ملک بھر سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد عرس میں شرکت کیلئے سرائے نعمت خان پہنچ گئی ہے۔