ْمسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے حوالے سے خبریں جھوٹی قرار

میڈیا میں بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے‘صالح محمد خان

جمعہ 20 اپریل 2018 12:33

ْمسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے حوالے سے خبریں جھوٹی قرار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی صالح محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ورکرہوں‘ پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میڈیا میں بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے خلاف عدالت جائوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی و مسلم لیگ کے رہنما حاجی صالح محمد خان نے کہاکہ میری پارٹی سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں شروع دن سے مسلم لیگ (ن) میں ہوں اور رہوں گا، میرے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے کہا ہے کہ وہ میرے حوالے سے خبر کی تصدیق پہلے کرلیتے لیکن تصدیق کے بغیربے بنیاد خبر چلانادرست نہیں۔ صالح محمد خان نے کہاکہ نجی ٹی وی چینل نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبر نشر کی‘ اس کے خلاف عدالت جائوں گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کاورکر ہوں پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ضلع مانسہرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کئے ہیں جن میں کچھ منصوبہ جات مکمل کئے جا چکے ہیں۔