قرآن وسنت پرعمل پیراہوکردونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے،مولانااشرف علی

جمعہ 20 اپریل 2018 12:33

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) خطیب اہل سنت والجمعاعت مولانااشرف علی جان شیرپائونے کہاہے کہ قرآن کریم اللہ کاآخری کتاب ہے ،قرآن وسنت پرعمل پیراہوکردنیاوآخرت کی کامیابی ہے ،قرآن کریم نورہدایت ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے بہت اقوام کوبلندیوں تک جاپہنچایاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرسہ تعلیم القرآن منگاہ درگئی میں حفاظ کرام کی دستاربندی کے موقع پرخطاب کے دوران کیا۔مولانااشرف علی جان نے فارغ التحصیل طلباء کے والدین کومبارک باد دی اوراپنے دست مبارک سے طلباء کوپگڑیاں باندھ دیں۔

متعلقہ عنوان :