اداکار تقی ظریف (مرحوم) کے اہلخانہ کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور

بیٹی کی شادی کے لئے پھوٹی کوڑی تک بھی نہیں ،حکومت سمیت فنکاروں نے بھی ناطہ توڑ لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) اسٹیج کے سینئر اداکار تقی ظریف (مرحوم) کے اہلخانہ کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ، بیٹی کی شادی کے لئے پھوٹی کوڑی تک بھی نہیں ،حکومت سمیت فنکاروں نے بھی ناطہ توڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق تقی ظریف (مرحوم ) کے اہل خانہ ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں ،مرحوم کی بیٹی کی شادی بھی طے پا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے متعدد اداکاروں نے اداکار کی بیوہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انکی مالی امداد کریں گے مگر اب کوئی فنکار ان کا فون سننا بھی گوارہ نہیں کرتا اور نہ ہی حکومت کی جانب سے انکی کوئی مالی امداد کی گئی ہے جس سے وہ اپنی بیٹی کی باعزت طریقے سے رخصتی کر سکیں ۔ تقی ظریف ( مرحوم ) کی بیوہ کا کہنا ہے کہ لوگوں پر یقین کر کے دھوکا کھایا اب میں نے صرف خدا کی ذات پر توکل کیا ہے کیونکہ میرے رب کی ذات اپنے بندے کی ہمیشہ مدد کرتی ہے اور بیٹی کی شادی میں بھی وہی میری غیب سے مدد فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :