شام کے مظلوموں کے قتل عام پر عالمی خاموشی مجرمانہ فعل ہے‘ اداکارہ لیلیٰ

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ شام کے مظلوموں کے قتل عام پر عالمی خاموشی مجرمانہ فعل ہے ،تمام عالمی طاقتوں خاص طورپر اقوام متحدہ اور او آئی سی کو فوری طور ایکشن لیتے ہوئے اس قتل عام کو بند کروانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں روزانہ ٹی وی چینل پر معصوم بچوں عورتوں اور مردوں کی بے گورو کفن لاشیں دیکھتی ہوں جس پر مجھے رونا آتا ہے ،یہ قتل عام کب تک ہوتا رہے گا ۔

تمام اسلامی ممالک تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جو باعث مذمت ہے ،انسان اور انسانیت سے محبت کرنے والے تمام ممالک کو چاہیے کہ اس کی بھرپور مذمت کریں۔ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ نے کہا کہ جو افراد میرے خلاف سازش کرتے رہتے ہیں میں ان کیلئے دعا گو ہوں کہ خدا انکو ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے آج کل شوبز میں کم کم نظر آتی ہوں مگر شوبز کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔

متعلقہ عنوان :