گلوکارہ سائرہ نسیم عید الفطر کے بعد میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کیلئے لندن روانہ ہوں گی

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) معروف گلوکارہ سائرہ نسیم عید الفطر کے بعد میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کے لئے لندن روانہ ہوں گی۔مذکورہ میوزیکل نائٹ لندن کے تمام بڑے سولہ شہر وں میں پیش کیا جائے گا اس میوزیکل نائٹ میں ٹی وی ،تھیٹر اور فلم کے معروف فنکار بھی پرفارم کریں گی ۔جن کو اس دورے کی دعوت معروف اداکارہ وپروموٹر زارا اکبر نے دی ہے جو ان دنوں لندن میں مقیم ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ’’ این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں میرے پرستاروں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو میری گلوکاری کو پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ انکا ایک نیا گانا ’’سوہنیا ‘‘ریلیز ہو چکا ہے امید کرتی ہوں کہ میرے پرستار وں کو میرا یہ ویڈیو بہت پسند آئے گا جس پر میں نے بہت محنت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میرے اس سے پہلے جتنے بھی ویڈیو سونگز ریلیز ہوئے تمام کامیابی سے ہمکنار ہوئے جو میری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :