دیر بازار میں درجن بھر غیر قانونی کلینک سیل کردیئے گئے

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے دیر با زار میں درجن سے زائد غیر قا نو نی کلینک سیل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے اے سی عمر خا ن اور ڈرگ انسپکٹر حمید خا ن نے دیر اور گنو ڑی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے 13غیر قا نو نی کلینکس کو سیل کر دیا جبکہ درجنو ں میڈ یکل سٹور ز سے نمو نے لیکر لیبارٹری بجھوادئیے۔