امریکہ سربراہ ملاقات سے قبل شمالی کوریا پر دباؤ جاری رکھے گا،امریکی سفیر تخفیف اسلحہ

امریکہ شمالی کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے،دیگرممالک کی حمایت بھی حاصل کریںگے،بیان

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اٴْن سے صدر ٹرمپ کی مجوزہ سربراہ ملاقات سے قبل امریکہ شمالی کوریا پر جوہری پروگرام ختم کرنے کے لئے مالی اور سفارتی دباؤ جاری رکھے گا۔امریکی ٹی وی کے مطابق تخفیف اسلحہ کے بارے میں امریکی سفیر رابرٹ وٴْڈ نے کہا کہ جوہری اسلحے کی تخفیف سے متعلق ادارے این پی ٹی کی پیر کو جنیوا میں شروع ہونے والی دو ہفتے کی کانفرنس میں امریکی وفد اس حوالے سے دیگر ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

رابرٹ وٴْڈ نے ایک نیوز کانفرنس میں واضح کیا کہ امریکہ شمالی کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے تحت امریکہ شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھے گا جس سے مراد یہ ہے کہ امریکہ شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شمالی کوریا کو اپنا جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کا پروگرام جاری رکھنے کے لئے وسائل دستیاب نہ ہوں۔

(جاری ہے)

رابرٹ وٴْڈ نے کہا کہ شمالی کوریا کے کلیدی حلیف کی حیثیت سے چین نے اس خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مقصد حاصل کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔رابرٹ وٴْڈ کا کہنا تھا کہ یہ ایک نادر موقع ہے اور اٴْنہیں اٴْمید ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔تاہم رابرٹ وٴْڈ نے اس بات چیت کے لئے امریکی حکمت عملی کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :