چین کا نیپال تک سڑک تعمیر کرنے کا اعلان،بھارت کے پیٹ میںمروڑ اٹھنے لگے

نیپالی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، ریل رابطوں کو بہتر بنانے سمیت کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) چین اورنیپال کے درمیان ریل رابطے بہتر اورسڑک کی تعمیر پر اتفاق ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے ہمسایہ ملک نیپال کے نئے وزیر خارجہ پردیپ کمار جوالی نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں،دونوں ملکوں کے درمیان ریل رابطوں کو بہتر بنانے سمیت کئی اہم مسائل پر بات ہوئی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ چین،نیپال،بھارت وابستہ ہو جائیں لیکن بھارت اس میں شامل ہونے سے مسلسل انکار کردیا ہے۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکاری کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کہ چین اورنیپال کے درمیان سڑک کے ذریعے رابطے بحال ہوں اورآپس میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں ۔