ایران میں بو شہرزلزلے سے لرز اٹھا،جوہری پلانٹ کی سرگرمیاں متاثر

زلزلے کا مرکز بوشیر پلانٹ سے 80 کلومیٹر دور کاکی ریجن تھا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ایمرجنسی سروسز

جمعہ 20 اپریل 2018 13:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ایران کا جنوبی ریجن بو شہر 5.9شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،زلزلے کے مقام کے نزدیک ایرانی جو ہری پلانٹ بھی موجود ہے، زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق بو شہر نیوکلیئر پلانٹ کے پراجیکٹ منیجر کا کہنا تھا کہ زلزلے سے پلانٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ایرانی سی سمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز بوشیر پلانٹ سے 80 کلومیٹر دور کاکی ریجن تھا۔ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :