پی سی بی کے زیراہتمام انڈر- 13 کوچنگ پروگرام 23 اپریل سے شروع ہوگا

جمعہ 20 اپریل 2018 13:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے انڈر- 13 کوچنگ پروگرام 23 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ جس میں ملک بھر سے سے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، محمد جلال، شاہ نواز خان، فخر مرزا، محمد فرحان، مژرف حسین، عدنان احمد، محمد سلمان، شمائل حسین، عبید شاہد، سرفراز علی، محمد شایان، محمد فہد، سعد آصف، عرفات احمد، ساجد حسین، صدام، محمد سلیم، محسن سردار، ابراہیم خان، محمد حسنین، شیراز خان، زونیر حسین، افضل منظور، علی حسن، اذان اویس، محمد حمزہ، شعبان اشرف، موسی عظیم، واصف حمید اور ذیشان سکندر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر انٹر ریجن انڈر13- کرکٹ ٹورنامنٹ میں انتخاب کیا گیا تھا۔ یہ کوچنگ پروگرام 4 مئی تک جاری رہے گا۔