14ویں قومی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ 4 مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 20 اپریل 2018 13:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 14ویں قومی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ 4 مئی سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔