حیدرآباد میں دودھ ودہی کی قیمتوں کو کم کرنے میں میں ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام

جمعہ 20 اپریل 2018 13:15

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) حیدرآباد میں دودھ ودہی کی قیمتوں کو کم کرنے میں میں ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام ، دودھ فروشوں نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی لیکن قیمتیں کم نہیں کیں ،حیدرآباد میں دودھ فروشوں نے کراچی کی دیکھا دیکھی بلاجواز دودھ ودہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس دستی نے ایک اجلاس طلب کرکے دودھ کا کاروبار کرنے والوں کو قائل کیا تھا کہ وہ دودھ فی لیٹر 90روپے فروخت کریں گے یعنی سابقہ قیمت سی6روپے اضافی لیں گے اور دہی 120روپے کلو فروخت کی جائے گی لیکن دودھ فروش اپنی روش پر قائم ہیں وہ دودھ فی لیٹر 94روپے اور دہی فی کلو140روپے فروخت کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب بھینسوں کو مضرِ صحت انجکشن اوکسی ٹوسن لگائے جارہے ہیں جس سے بھینس زائد دودھ دیتی ہے لیکن انسانوں کی صحت کے لیے یہ انتہائی خطرناک ہے ڈی سی حیدرآباد نے نوٹی فیکشن جاری کرنے کے باوجود دکانوں پر مقررہ سرکاری نرخ کا اشتہار نہیں لگوایا اور نہ ہی دکانداروں کے چالان کئے جارہے ہیں جس سے وہ ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :