ادیتی رائو حیدری کاگانا ’’کبھی نیم نیم ‘‘ گاتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر جاری

جمعہ اپریل 13:15

ادیتی رائو حیدری کاگانا ’’کبھی نیم نیم ‘‘ گاتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری نے فلم ’’یووا ‘‘ کا گانا ’’کبھی نیم نیم ‘‘ گاتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ادیتی رائو حیدری نے انسٹاگرام پر وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فلم ’’یووا ‘‘کا اے آر رحمان کا کمپوز کردہ گانا ’’کبھی نیم نیم ‘‘گا رہی ہیں جبکہ وہ ایک عام سے حلیے میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ ادیتی رائو حیدری فلم ’’داس دیو‘‘ میں دکھائی دیں گی جس میں اداکار راہول بھٹ اور ریچا چڈا بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 27اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :