کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرف باری کے بعد موسم خوشگوار ، سردی کی شدت میں اضافہ

جمعہ اپریل 13:20

کوئٹہ۔ 20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کے بعد موسم خوشگوار اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن ،زیارت ،پشین ،لورالائی ،ژوب سمیت شمالی بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بارش اوروادی کوئٹہ کے پرفضاء مقام ،ہنہ اوڑک میں پہاڑوں پربرفباری اوربارش سے کوئٹہ شہرکاموسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آئندہ 24گھنٹے تک سردی کی لہڑبرقراررہنے کاامکان ہے۔ کوئٹہ شہر میں سرد ہواؤں اورسردی کی شدت میں اضافے کے بعد شہروں نے گرم کپڑے پہن کر موسم کو خوب انجوائے کیاجبکہ قہوہ چائے ،خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے ۔