امیتابھ بچن کے ساتھ 42 سال کام کرنے کا عرصہ میرے لئے باعث فخر ہے، رشی کپور

جمعہ 20 اپریل 2018 14:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈاداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ وہ 27سال کے بعد امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ میں کام کر رہے ہیںلیکن کام کے دوران مجھے بلکل نہیں لگا کہ ہم اتنے عرصے کے بعد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور نے پہلی بار 1976ء میں بننے والی فلم ’’کبھی کبھی‘‘ اور پھر آخری بار 1991ء کی فلم ’’عجوبہ‘‘ میں ایک ساتھ نظر ٓائے تھے اور ان دنون وہ فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔رشی کپور کا کہنا ہے کہ 42سال دورانیہ ان کے لئے باعث فخر ہے۔ فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :