برلن میں دوسری عالمی جنگ کا بم ناکارہ بنا دیا گیا

جمعہ اپریل 14:00

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) جرمن دارالحکومت برلن میں دریافت ہونے والا دوسری عالمی جنگ کا ایک بم جم عیکو ناکارہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق 5 سو کلوگرام وزنی اس بم کو ناکارہ بنانے کے لئے تقریباً 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا تھا۔خدشہ ہے کہ اس وجہ سے برلن میں ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہو ا۔ برلن میں ایک تعمیراتی پراجیکٹ کے دوران اس بم کی موجودگی کا علم ہوا تھا۔ جرمنی میں وقفے وقفے سے دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے جانے والے ایسے کئی بم برآمد ہوتے رہتے ہیں، جو پھٹے نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :