صوبے میں لوڈشیڈنگ کی تمام تر زمہ داری وفاقی حکومت پر عائدہوتی ہے، سید ناصر شاہ

سندھ حکومت بجلی بنانے کے منصوبے شروع کرتی ہے تو اس میں وفاق کی طرف روٹے اٹکائے جاتے ہیں، وزیراطلاعات سندھ

جمعہ اپریل 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے صوبے میں لوڈشیڈنگ کی تمام تر زمہ داری وفاقی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں وفاقی حکومت کا حصہ ہے وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ لوڈشیڈنگ سے صرف عام عوام نہیں بلکہ خواص بھی پریشان ہیں عوام سندھ میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عزاب جھیل رہے ہیں یہ سب وفاقی حکومت کا کیا دھرا ہے سندھ حکومت بجلی بنانے کے منصوبے شروع کرتی ہے تو اس میں وفاق کی طرف روٹے اٹکائے جاتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی اور سابق اسپیکر نثار کھوڑو کی شخصیت سے سب واقف ہیں اسپیکر صاحب کا نام نیب انکوائری میں آیا ہے تو وہ اسکا سامنا کرینگے اور سرخرو ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں لیکن ایسے اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ناصر شاہ نے نگران حکومت کے قیام سے متعلق سوال پر کہا کہ آئین میں اسکا طریقہ کار موجود ہے اسی کے تحت نگراں حکومت کا قیام عمل میں آئیگا۔