ٹریننگ کیمپ ،سرفراز کا قومی کرکٹرز کو میدان کی صفائی کا حکم

جمعہ 20 اپریل 2018 14:19

ٹریننگ کیمپ ،سرفراز کا قومی کرکٹرز کو میدان کی صفائی کا حکم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل 2018ء)دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز ہوا ،جہاں کپتان سرفراز احمد نے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو گراو¿نڈ کی صفائی کیلئے وہاں موجود بوتلیں اٹھانے کاحکم دے کر نئی روایت قائم کردی۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے خود گراو¿نڈ میں جمع بوتلیں اٹھائیں جس کے بعد ان کی تقلید کرتے ہوئے ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی محمد عامر اور اظہر علی سمیت نوجوان کرکٹرز بابر اعظم اور امام الحق وغیرہ نے بھی بوتلوں کو جمع کر کے کچرے دان تک پہنچایا۔