علی ظفر پر میشا شفیع کا الزام ،ْ

شوبز اسٹارز کا ملا جلا ردعمل کسی نے خاموشی اختیار کی ،ْکسی نے تنقید کی تو کسی نے کٴْھل کر میشا کے اقدام کو سراہا میشا میری طرح راک اسٹار ہے جو شکاریوں کے خلاف کھڑی ہوتی ہے ،ْریحام خان

جمعہ اپریل 14:52

علی ظفر پر میشا شفیع کا الزام ،ْ
اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) اداکار اور گلوگار علی ظفر پر گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد شوبز ستاروں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ،ْکسی نے خاموشی اختیار کی، کسی نے تنقید کی تو کسی نے کٴْھل کر میشا کے اقدام کو سراہا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ عروا حسین نے مور پاور ٹو یو کہہ کر میشا کی حوصلہ افزائی کی۔

سماجی کارکن اور صحافت کے پیشے سے منسلک رہنے والی ریحام خان نے کہا کہ میشا میری طرح راک اسٹار ہے جو شکاریوں کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔۔ریحام خان نے جنسی ہراسانی کے خلاف جاری 'می ٹو' مہم کے حق میں مزید ٹوئیٹس بھی کیں۔اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میشا نے یہ سب سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف جب کوئی خاتون سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتی ہے تو اس پر میمز اور مذاق بنائے جاتے ہیں جس سے معاملے کی اہمیت کم جاتی ہے۔

دوسری جانب آنے والی پاکستانی فلم طیفہ اِن ٹربل میں علی ظفر کی ساتھی اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ فی الوقت ہمیں کسی کے کردار کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔مایا نے لکھا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ کون صحیح ہے اور کون غلط، ہاں میں یہ ضرور کہوں گی کہ میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی تاہم میں گذشتہ ایک سال سے ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ہم نے اپنی فلم کی شوٹنگ لاہور میں کی اور پھر ہم پولینڈ بھی گئے تاہم مجھے ان کی جانب سے کبھی کوئی غلط محسوس نہیں ہوا۔

مایا کے مطابق میں نے ہمیشہ علی ظفر کو فیس ٹائم پر اپنی اہلیہ اور بچوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا کیونکہ وہ اپنے تمام اچھے اور برے لمحات اپنی فیملی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں کسی کو جانچ نہیں رہی اور نہ ہی کسی کی ذات سے متعلق وضاحت دے رہی ہوں لیکن میں علی ظفر کی عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ سامنے آئے، اٴْس وقت تک ہمیں کسی کے کردار کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ساتھی گلوکار علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کرتے کہا تھا کہ اس قسم کے واقعات اٴْس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں بلکہ یہ سب اٴْس وقت ہوا جب وہ اپنا نام بنا چکی تھیں۔