امریکی سینیٹ میں خواتین ارکان کو شیرخوار بچّے ساتھ لانے کی اجازت

جمعہ 20 اپریل 2018 15:01

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) امریکی سینیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون رکن ٹیمی ڈک ورتھ کو اپنی نومولود بچّی کے ساتھ داخلے کی اجازت دے دی گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ کے ارکان نے چند روز قبل ایوان بالا میں بچوں کو ساتھ لانے پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے سلسلے میں رائے شماری کی۔

(جاری ہے)

ٹیمی ڈک نے اپنی ٹویٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ قانون کی تبدیلی صرف سینیٹ پر ہی لاگو ہو گی تاہم امید ہے کہ فیصلے سے یہ پیغام سامنے آئے گا کہ امریکا کے تمام حصّوں میں کام کرنے والی خواتین مناسب خاندانی پالیسی کی محتاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ کی خاتون رکن ٹیمی نے ایوان بالا کے اندر ہی اپنی بچّی کو جنم دیا تھا۔ اس طرح وہ کام کے دوران اولاد کو جنم دینے والی پہلی رکن بن گئیں۔

متعلقہ عنوان :