جوہری معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، ایران

جمعہ 20 اپریل 2018 15:01

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر امریکا جوہرے معاہدے سے نکل گیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پائیدار امن کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے نیویارک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا جوہرے معاہدے سے نکل گیا تو امریکا پر اس کے اچھے نتائج مرتب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے نکلنے کی صورت میں ایران اپنے مفادات کے تحت فیصلہ کرے گا اور اس کے پاس اس حوالے سے کافی آپشن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی برادری کا رد عمل امریکا کے لئے خوش آئند نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہا تھاکہ جوہری معاہدہ صرف ایران کے حق میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :