Live Updates

تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 20 اپریل 2018 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق حکومت پنجاب کا ورکنگ خواتین کے لئے شروع کیا جانیوالا وومن آن وہیل منصوبہ فلاپ ہو گیا، 3026 موٹر سائیکلوں کے لئے صرف 600 درخواستیں موصول ہوئیں اسی لئے قرعہ اندزی ہوئی نہ کسی خاتون کو موٹر سائیکل فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ورکنگ ویمن کے لئے 2015 میں ویمن آن ویل منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت جون 2018 تک 9 کروڑ کی لاگت سے 37 فیصد سبسڈی ریٹ پر 3026 سکوٹیز فراہم کی جانی تھیں بعد ازاں سکوٹیز کی جگہ ہنڈا سی ڈی 70 دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہر موٹر سائیکل پر 2600 روپے کی سبسڈی فراہم کی جانی تھی۔ منصوبے کے لئے حکومت اور بنک آف پنجاب میں معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔ منصوبے کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے قرعہ اندازی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو ایک بھی موٹر سائیک فراہم نہیں کی جا سکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات