عطائیت کی آڑ میں کوالفائیڈ حکماء کو حراساں نہ کیا جائے‘ حکیم ایم این اے عارفی

جمعہ 20 اپریل 2018 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) عطائیت کی آڑ میں محکمہ صحت اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکار نیشنل کونسل فار اسلامک طب سے کوالیفائیڈ حکماء کو حراساں نہ کریں،حکماء بھی طب نبوی طریقہ علاج کے تحت مریضوں کا علاج کریں۔ طب یونانی ایورویدک اینڈ ہومیو پیتھک اور ایلو پیتھک ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین نیشنل کونسل فار اسلامک طب حکیم ایم این اے عارفی نے نیشنل کونسل فار اسلامک طب کے زیر اہتمام عطایت کے حوالے سے منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں حکیم شفیق عظیمی، حکیم محمد اسلم جوئیہ، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد اکرم نجمی، حکیم محمد طلحہ احمد اور حکیم افضل خاں شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا عطایت کے خلاف اقدام قابل ستائش ہے۔اور اہم اس کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طب نبوی ﷺ ، الیکٹرو ہومیو پیتھک ، حجامہ(کپنگ تھراپی)، طب مفرد اعضاء ، آکیو پنکچر اور دیگر متبادل طریقہ علاج یونانی ایورویدک اینڈ ہومیو پیتھک ایکٹ ٹو 1965؁ء اور ڈرگ ایکٹ 1976؁ء سے مستثنیٰ ہیں۔

اور نہ یہ طریقہ علاج این سی ٹی ، این سی ایچ اور پی ایم ڈی سی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ طریقہ علاج اپنی افادیت کے پیش نظر دنیا بھر میں بڑی تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔