پل 111کھڑے ٹرک میں 7روزہ پرانی نعش برآمد

جمعہ 20 اپریل 2018 15:45

سرگودھا۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سرگودھا کے نواحی علاقہ پل111 میں کھڑے ٹرک میں سات روزہ پرانی نعش برآمد، نعش ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر پڑی پائی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ پل 111 میں سڑک پر کھڑے ٹرک میں نامعلوم شخص کی سات روزہ پرانی نعش پائی گئی جسکا تاحال کچھ علم نہ ہو سکا۔ نعش کئی روز پرانی ہونے سے مسخ ہو چکی تھی ۔ تعفن کے باعث مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک اور نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :