جاپان میں آتش فشاں 250 برس بعد پھٹ پڑا، راکھ کے بادل چھا گئے

جاپان کے جزیرے کیوشو پر واقع آتش فشاں 1768 میں پھٹا تھا، دھواں فضا میں دو کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:47

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے سطح سمندر سے 1300 میٹر کی بلندی پر واقع آتش فشاں آئیو سے دھواں نکلنے کی ویڈیو جاری کی ہے جس کا دھواں فضا میں 2 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایجنسی کا کہناتھا کہ ریکارڈ کے مطابق جاپان کے جزیرے کیو شو پر واقع آتش فشاں قبل ازیں اڑھائی سو برس قبل 1768 میں پھٹا تھا، جسکے بعد سے وہ خاموش تھا۔ حکام نے آتش فشاں کے ارد گرد رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :