آئی ایم ایف کی چین اور امریکا کے درمیان تجارتی چپقلش پر گہری تشویش

ْدونوں ممالک اپنے اختلافی معاملات کو مذاکراتی عمل سے حل کریں،سربراہ آئی ایم ایف کی گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 15:47

آئی ایم ایف کی چین اور امریکا کے درمیان تجارتی چپقلش پر گہری تشویش
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو کسی بھی ملک کی ترقی کو متحرک رکھنے کے لیے کلید کے علاوہ دو انجنوں سے تعبیر کیا۔ لاگارڈ نے عالمی اقتصادیات کی بحالی کے لیے ان کے بڑھنے اور فروغ کو نہایت اہم خیال کیا۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سربراہ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی چپقلش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافی معاملات کو مذاکراتی عمل سے حل کریں۔

متعلقہ عنوان :