داعش کے اچانک حملے میں 25شامی فوجی ،جوابی کارروائی میں 13جنگجوہلاک

داعش کی طرف سے میادین شہر کی طرف بڑھنے کی کوششیں جاری ہیں،شامی آبزرویٹری کا بیان

جمعہ 20 اپریل 2018 15:47

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) داعش کے جنگجوں نے شام کے مشرقی حصے میں اچانک حملہ کر کے شامی حکومت کی فورسز کے کم از کم 25 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ میادین کے قریب کیے جانے والے اس حملے میں داعش کے 13 جنگجو بھی مارے گئے، داعش کی طرف سے میادین شہر کی طرف بڑھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ شامی فورسز نے داعش کو اس شہر سے اکتوبر 2017 میں نکال باہر کیا تھا اور اس کے بعد سے یہ اس دہشت گرد گروپ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں کہاکہ میادین کے قریب کیے جانے والے اس حملے میں داعش کے 13 جنگجو بھی مارے گئے۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق داعش کی طرف سے میادین شہر کی طرف بڑھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ شامی فورسز نے داعش کو اس شہر سے اکتوبر 2017 میں نکال باہر کیا تھا اور اس کے بعد سے یہ اس دہشت گرد گروپ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :