لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے پاکستانی لڑکی جاں بحق

جمعہ اپریل 15:50

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے پاکستانی لڑکی جاں بحق
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی پاکستانی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ضلع پونچھ کے ڈپٹی کمشنر راجا طاہر ممتاز نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 18 اپریل کو بٹل سیکٹر کی تحصیل ہجرا میں ایل او سی سے 200 فٹ دور ایک گھر کی 15 سالہ آمنہ مسکین بھارتی فوجی کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی صبح 5 بجے اپنے گھر کی صحن میں آئی تو بھارتی فوجیوں نے اسنائپر سے اسے نشانہ بنایا۔راجا طاہر نے بتایا کہ زخمی آمنہ مسکین کو اسلا آباد کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی بعد ازاں متوفی کی گزشتہ روز تدفین بھی کردی گئی۔