چونیاں ،پولیس ملازم کی مقامی کالج کے طالب علم سے زبردستی بدفعلی ،

موبائل فون اور بلیو ٹوتھ بھی چھین لیا،مقدمہ درج

جمعہ 20 اپریل 2018 15:50

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پولیس ملازم کی مقامی کالج کے طالب علم سے زبردستی بدفعلی ۔موبائل فون اور بلیو ٹوتھ بھی چھین لیا۔مقدمہ درج کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کنگن پور کا رہائشی چوہدری استخار علی کا بیٹا محمد عبداللہ جو کہ VTIکالج پتوکی کا طالب علم ہے اپنے والد کو ملنے کے لئے منڈیانوالہ روڈ بائی پاس نہر کے قریب کیلئے آرہا تھا کہ اس دوران قصور پولیس ملازم سلیم قمر جو وہاں موجود تھا نے زبردستی طالب علم محمد عبداللہ کو روک لیا اور قریبی نرسری میں لے گیا ملزم نے دھمکی دیکر طالب علم کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور اس سے موبائل فون اور بلیو ٹوتھ بھی چھین لیا اور سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کسی کو بتایا یا شور مچایا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے تاہم اس دوران طالب علم کا والد اور اسکا ایک ساتھی موقعہ پر پہنچے اور چیخ و پکار سن کر نرسری کی طرف گئے تاہم پولیس ملازم انہیں دیکھ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

طالب علم کے والد نے فوری طور پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی کے ایس ایچ او علی حسنین شاہ کو واقع سے آگاہ کیا جس پر پولیس کی بھار ی نفری نے ناکہ بندی کر کے ملزم پولیس ملازم سلیم قمر کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 377,377/b,382ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :