جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ

جمعہ اپریل 15:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) جموںوکشمیر یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ، وائس چانسلر کی حجاز مقدس روانگی کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان ڈین فیکلٹی آف سائنسز کو قائم مقام چانسلر تعینات کردیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان نے قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان نے فیصل آباد یونیورسٹی سے زراعت میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی، جبکہ بیرون ملک برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ موصو ف قبل ازیں رجسٹرار یونیورسٹی ،ڈائر یکٹر فنانس اور ڈائر یکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل(QEC )جیسے اہم انتظامی عہدوں پر بطریق احسن فرائض انجام دے چکے ہیں۔ موصوف قومی وبین الاقوامی سطح پر منعقدہ سمینارز/کانفرنسز میں شرکت کرنے اور آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔