گزشتہ برس ترک معیشت کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی ہے، نائب وزیر اعظم

جمعہ 20 اپریل 2018 15:53

گزشتہ برس ترک معیشت کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی ہے، نائب وزیر اعظم
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ترکی کے اقتصادی امور کے نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کی شرح نمو گزشتہ برس متعدد اداروں اور تجزیہ کاروں کے اندازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 7.4 فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سپرنگ میٹنگ کے دائرہ کار میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کا دورہ کرنے والے نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک نے امریکی ایوان ِتجارت اور ٹرکش ہیری ٹیج آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ ایک پروگرام میں امریکی آجروں اور شہری تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

شرکاء کو ترک معیشت کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنے والے شمشیک نے بتایا کہ ترک معیشت کی کارکردگی ، عالمی تجزیہ کاروں اور اقتصادی اداروں کے تخمینوں سے کہیں زیادہ رہی ہے، اس کی شرح نمو جی۔ٹوئنٹی ممالک میں سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ امسال کی شرح نمو کی توقع5.5 فیصد ہے ، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور شعبہ سیاحت میں ترقی ملکی معیشت کو چار چاند لگارہی ہے۔