میانمار، رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کو امدادی سامان کی ترسیل منقطع

جمعہ 20 اپریل 2018 15:53

ینگون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) میانمار کی حکومت رخائن ریاست کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف قتل عام کے بعد علاقے میں رہنے والے دیہاتیوں تک امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق برما انسانی حقوق کے نیٹ ورک سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ میانما ر فوج روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی کاروائیوں کے بعد علاقے سے راہ فرار اختیار نہ کر سکنے والے شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کی سطح پابندیوں کے باعث انتہائی محدود سطح پر ہے۔

(جاری ہے)

برما انسانی حقوق کے نیٹ ورک کے صدر کیاو ون کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مہاجر بنگلہ دیش سے دلی رضامندی سے واپس نہیں لوٹے گا ، ایسے موجودہ حالات میں باحفاظت اور با احترام واپسی ممکن نہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ میانمار حکومت نے رخائن مسلمانوں کی با حفاظت وطن واپسی کا بندوبست نہیں کیا اور تمام تر دیہاتوں میں باقی ماندہ مکانات کو ترقیاتی پروگرام کے نام پر منہدم کر دیے گئے ہیں۔بین الاقوامی حقوق انسانی کی تنظیموں نے سینکڑوں دیہاتوں کے صفحہ ہستی سے مٹائے جانے کا ثبوت پیش کیا ہے۔