کمسن بچی کے ساتھ زیادتی واقعہ پر وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان نے نوٹس لے لیا

ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ، ڈاکٹروں کی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہ ہوسکی

جمعہ 20 اپریل 2018 15:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) میڈیا پر چکار کے نواحی علاقے کٹکیل میں کمسن بچی کے ساتھ ذیادتی کی خبرپر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید رخان نے برطانیہ سے نوٹس لے لیا!ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت پولیس سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ 7سالہ معصوم بچی نور فاطمہ تین لیڈی ڈاکٹر پر مشتمل پینل نے معائنے کے بعد رپورٹ پیش کی کہ ’’بچی کے ساتھ جنسی ذیادتی کی کوئی تصدیق نہیں ہے !--‘‘ تاہم شوہدات بتاتے ہیں کہ ملزم نے کوشش کی تھی جس پر عوا م علاقہ نے جرگے کے تحت ملزم باسط زاہد عباسی کو ضلع بدر کردیا جبکہ حیران کن بات ہے کہ بچی کو پہلے باغ پھر پلندری میں زیر علاج کیوں رکھا گیا ملزم بااثر ہونے کے ساتھ ساتھ شاطر بھی ہے جس نے اپنے بچائو کے لئے عبوری ضمانت کرواکر رفو چکر ہوگیا دوسری جانب وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان جو بیرون ملک دورے پر تھے سوشل میڈیا اور میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا جس پر ڈپٹی کمشنر ، ایس پی ہٹیاں بالا تحقیقات شروع کردی ، گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ! وزیر اعظم آزادکشمیر نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دلانے میں اہم رول ادا کریں ! جس پر راجہ یاسر نے گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کردیے۔