شاہکوٹ پریمئر لیگ کی ٹرافی اور شرٹس کی تقریب رونمائی، ایونٹ 27اپریل سے شروع ہوگا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:54

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) شاہکوٹ پریمئر لیگ کی ٹرافی اور شرٹس کی تقریب رونمائی ، ٹورنامنٹ 27 اپریل سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ پریمر لیگ کی ٹرافی اور شرٹس کی تقریب رونمائی مقامی میرج ہال میں ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ہارون اشفاق چودھری سنٹرل چیئر مین کا روان عدل فائونڈیشن تھے ، تقریب میں نوجوان کرکٹر محمد عرفان جونئیر ، CBA یونین گوجرانوالہ کے صدر خورشید عالم وڑائچ ، انجمن شہریان شاہکوٹ کے صدر شوکت علی شوکت ، شفیق حسین کھوکھر ، کامران جعفری ، ملک عدیل ، اجمل عوان اور میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کے صدر طارق اقبال سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب کے دوران ملی نغمے اور اس پی ایل کے ترانے بجتے رہے ، اس پر وقار تقریب میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ جاوید حسین قریشی نے بھی خصوصی شرکت کی ، انہوں نے اس شاندار تقریب کے انتظامات کو سراہا اور پولیس کے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ، تقریب رونمائی رات گئے تک جاری رہی ، ایونٹ کے میچز 27 اپریل سے شروع ہو نگے جبکہ فائنل 29 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :