یمن؛سکیورٹی فورسز کی کارروائی،القاعدہ کے 2 خطرناک لیڈر ہلاک

جمعہ 20 اپریل 2018 15:54

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سکیورٹی فورسز کی ایک چھاپہ مار کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں لیڈروں کے نام مراد الدوبلی اور حسن ابو سری ہیں اور یہ دونوں انتہائی مطلوب دہشتگرد تھے،یمنی سکیورٹی فورسز نے ابین کے ضلع وضع میں القاعدہ کے جنگجوؤں کیساتھ ایک مسلح جھڑپ کے بعد کارروائی کی تھی اور اس میں یہ دونوں مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :