کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو ہرانے کی داستان سنا دی

جمعہ اپریل 15:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز 2018ئ میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کیلئے گیمز کا واحد گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی پہلوان سے مقابلے کے دوران تماشائی انڈیا،، انڈیا کے نعرے لگا رہے تھے، انہوں نے اس چیلنج پر قابو پانے کیلئے خود کو یہ باور کروایا یہ تماشائی دراصل انعام، انعام کے نعرے لگا رہے ہیں ،وہ اس طر ح اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور ڈیڑھ منٹ میں 10-0کے بڑے مارجن سے بھارتی ریسلر کو ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

انعام بٹ کامزید کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں جس بھارتی پہلوان کے ساتھ ان کا مقابلہ تھا، وہ ہاٹ فیورٹ اور گولڈ میڈلسٹ تھا، اس مقابلے کیلئے انہوں نے اپنے کوچز سہیل رشید، فرید اور محمد انور کے ساتھ مل کر بہت تیاری کی اور اپنے بنائے پلان میں کامیاب ہوئے اور بھارتی پہلوان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :