قومی کمیشن برائے امن و انصاف فیصل آباد نے ضلع کونسل چوک کے سامنے عیسیٰ نگری کوئٹہ میں مسیحی افراد پر فائزنگ کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 15:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) قومی کمیشن برائے امن و انصاف فیصل آباد نے ضلع کونسل چوک کے سامنے عیسیٰ نگری کوئٹہ میں مسیحی افراد پر فائزنگ کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا اور واقعہ کی پُر زور مذمت کی ۔اس فائزنگ کے نتیجہ میں اظہر اقبال اور ر ا حیب خالدشہد ہوئے جبکہ دیگر تین بشمول ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

احتجاجی ریلی سے فادر سائمن خورشد، شاہد انور، کمال چغتائی ایڈووکیٹ، ظفر اقبال، یوسف عدنان ، پاسٹر شاہد، پاسٹر سلامت اور پروین لطیف نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکا ء نے کہا کہ پاکستان اس وقت عسکریت پسند گروہوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے جو ملک میں عدم استحکام اور خوف کی فضاقائم رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چنانچہ ملک میں مذہبی اقلیتوں بشمول مسیحیوں ، ہندوؤں، شعیہ ، ہزارہ اور احمدی برادریوں کو اکثر اوقات حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

کوئٹہ کی مسیحی برادری کو ایک بار پھر پاکستان میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری اور تشدد کے رجحان کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور مسیحی پاکستان کی سب سے پر امن برادری ہیں اور انہیں بلا وجہ نشانہ بنایا جا تا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام واقعات کی تحقیق کے لئے ایک خود مختار کمیشن قائم کیا جائے نیزانتہاپسندی اور عدم روادری کے ان واقعات کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری طور پر عملدآمدیقینی بنایا جائے تاکہ اِ ن جرائم کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا ملے ڈایوسیزن ڈائر یکٹر فادر سائمن خورشید نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں مذہبی ایذہ رسانی اور عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کریں اور چیف جسٹس آف پاکستان کوئٹہ میں مسیحیوں کی ہلاکتوں کے خلاف فوری سو موٹو ایکشن لیں۔

انہیں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے 19جون2014کے فیصلے کے مطابق دستور کے آرٹیکل 36پر عمل در آمد کوبھی یقینی بنانا چاہئیے ۔ انہوں نے وفات پانے والوں ، زخمیوں اور اُن کے خاندانوں کے لئے شفا اور صبر کیلئے دعا کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ ان ہولناک جرائم کے مجرمان کوجلدازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اورسانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد مہیا کی جائے۔