شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اہم اجلاس 10 جون کو ہوگا

پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،سی پیک کیخلاف سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،چینی سفیر

جمعہ 20 اپریل 2018 16:03

شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اہم اجلاس 10 جون کو ہوگا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) چین حکومت نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اہم اجلاس 10جون کو ہوگا۔جمعہ کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ ڑنگ نے چینی سفارتخانے میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین اور اہم محکموں کے وزراء کرینگے،اب بلوچستان تو کیا پورے پاکستان میں چینی باشندوں کیلئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،جس کا کریڈٹ حکومت،فوج اور ایجنسیوں کیساتھ عوام کو بھی جاتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ بعض ممالک سی پیک کو ناکام بنانے پرتلے ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔