سنیل گروور فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے دوست کا کردار ادا کریں گے

جمعہ 20 اپریل 2018 16:05

سنیل گروور فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے دوست کا کردار ادا کریں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) بھارتی کامیڈی اداکار سنیل گروور فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکار سلمان خان کے دوست کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کامیڈی اداکار سنیل گروور ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم ’’چوڑیاں ‘‘ کے بعد اب ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت ‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے، جس میں سنیل گروور اداکار سلمان خان کے دوست کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کرادار ادا کریں گی۔ فلم ’’بھارت‘‘ کی کہانی 2014ئ میں بنائی گئی کورین فلم ’’اوڈی ٹو مائی فادر ‘‘ سے ماخوذ ہے۔

متعلقہ عنوان :