ٹیم سے نکالے جانے کے بعد ڈیوڈوارنر نے نیا پیشہ اپنا لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 16:15

ْ سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) بال ٹیمپرنگ میں ملوث سابق آسٹریلین نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ چھوڑ کر کنسٹرکشن شروع کردی۔

(جاری ہے)

31سالہ سابق کینگرو اوپنر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک سال کی پابندی لگنے کے بعد اپنے آبائی شہر سڈنی میں تعمیر ہونے والے اپنے گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ان کو ڈرلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :