فرانس میں مالی اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج،

مظاہرین کا صدر میکروں سے اصلاحات واپس لینے کا مطالبہ

جمعہ 20 اپریل 2018 16:26

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) فرانس میں مالی اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا، مظاہروں میں شریک ہزاروں طلبا نے مطالبہ کیا کہ صدر میکروں اصلاحات واپس لیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے مالی،عوامی اور اداروں میں اصلاحات کی مہم شروع کررکھی ہے۔ اصلاحات کے تحت نجی اداروں میں تنخواہ مالکان طے کریں گے۔

(جاری ہے)

ریلوے اور دیگر اداروں میں ملازمین کی تعدادکم کی جائے گی اور سرکاری اخراجات میں کمی جائے گی۔ میکروں کے عوامی اصلاحات کے خلاف ریلوے ورکرز کی یونین نے تین ماہ کی ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ریلوے ورکر ہفتے میں دو روز ہڑتال کریں گے اور کام نہیں کریں گے۔ ریلوے اور دیگر اداروں میں کام کرنیوالوں ورکروں اور ہزاروں طلبا نے ملک گیر احتجاج کیا۔ مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں سیکڑوں افراد متاثر ہوئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر میکروں اصلاحات کی مہم ختم کردیں۔

متعلقہ عنوان :