اقوام متحدہ کے معائنہ کار دوبارہ شام کے شہر ڈوما میں داخل نہ ہوسکے

حمص میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری جاری ، الدمیرسے باغی انخلا کیلئے تیار

جمعہ 20 اپریل 2018 16:26

ڈوما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کی کیمیائی ایجنسی اوپی سی ڈبلیو کے معائنہ کار دوبارہ شام کے شہر ڈوما میں داخل نہ ہو سکے جبکہ حمص میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری جاری ہے الدمیرسے باغی انخلا کیلئے تیارہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کی حکومت نے یواین کیمیائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ڈوما جانے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ وہ سیکیورٹی کلیئرنس تک انتظارکریں۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ کے حکام نیالزام لگایا کہ ڈوما میں باغی معائنہ کاروں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ ڈوما میں معائنہ کاروں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ وہ واپس دمشق چلیگئے اور کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں۔روسی حکام نے دعوی کیا کہ انہیں ڈوما سے کلورین گیس اور دھوئیں والے بم ملے ہیں۔ کلورین گیس کے ڈبے جرمن ساختہ ہیں جبکہ دھوئیں والے بم لندن کے علاقے سیلسبری میں بنائے گئے۔ شام کی حکومت نے الدمیر شہر سے انخلا کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی جبکہ روس نے حمص میں باغیوں پر فضائی حملے جاری رکھے۔