کرن جوہر نے فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

جمعہ اپریل 16:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈفلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے ،ورون دھون نے ٹویٹر پر پر سیٹ پر بنائی گئی تصویر بھی جاری کی جس میں کرن جوہر اور ساجدنادیادوالانے کلپ بورڈ اٹھائے کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

مادھوری ڈکشٹ کا اس بارے میںکہنا ہے کہ انیل کپور اور اندرا کمار کے ساتھ فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی مکمل کر کے فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر لک ٹیسٹ کے لئے موجود ہوں۔ فلم کی کاسٹ میں مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، عالیہ بھٹ ، اور ورون دھون شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک بچن ہیں، فلم آئندہ سال 19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :