ارجن کپور نے فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے مراٹھی زبان سیکھنا شروع کر دی

جمعہ اپریل 16:40

ارجن کپور نے فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے مراٹھی زبان سیکھنا شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے فلم ’’پانی پت‘‘ میں سداشیورائو باہو کے کردار کے لئے مراٹھی زبان سیکھنا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیس بزمی کی فلم ’’مبارکاں‘‘کی شاندار کامیابی کے بعد اور فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے مراٹھی زبان سیکھنا شروع کر دی۔

فلم میں ارجن کپور مراٹھی لیڈر سداشیورائو باہو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت اور کریتی سینن اہم کردارادا کر رہی ہیں۔ فلم کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے۔ فلم کی عکسبندی رواں سال کے وسط میں شروع کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار اشوتوش گواریکر ہیں۔ فلم آئندہ سال 6دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :