کھٹمنڈو میں ملائیشیا کا مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا،واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا،ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند

جمعہ اپریل 16:42

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) نیپالی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر ملائیشیا کا ایک مسافر طیارہ پرواز بھرنے کے عمل کے دوران رن وے سے اتر گیا، حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ اس مسافر طیارے میں 139 افراد سوار تھے۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ اب بحال ہو چکا ہے۔ نیپال کا ایوی ایشن ریکارڈ کافی خراب ہے، جہاں اکثر فضائی حادثے ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :