یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کی2 خطرناک لیڈر ہلاک

جمعہ 20 اپریل 2018 16:51

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سرکاری سکیورٹی فورسز کی ایک چھاپا مار کارروائی میں القاعدہ کی2 خطرناک لیڈر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں مہلوک لیڈروں کے نام مراد الدوبلی اور حسن ابو سری ہیں اور یہ دونوں انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔یمنی سکیورٹی فورسز نے ابین کے ضلع وضع میں القاعدہ کے جنگجوں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ کے بعد کارروائی کی تھی اور اس میں یہ دونوں مارے گئے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دوبلی اور ابو سری یمن میں القاعدہ کے دو انتہائی خطرناک لیڈر خیال کیے جاتے تھے۔